Album Name:

Qameezan Vail Diyehaan

Volume No:

61

Company:

PMC

Author:

Waseem Sibtain

پی ایم سی والیم 61 - قمیضاں ویل دیاں 

ستمبر 1994 میں پی ایم سی نے لالہ عطاء اللہ عیسی خیلوی کا ایک شاہکار البم ریلیز کیا۔ اس سے قبل پی ایم سی نے لالہ کا ھیم لتا کیساتھ اردو البم ریلیز کیا تھا جس کے آخر میں اس نئے آنیوالے البم کے گیتوں کا ٹریلر اور تعارف بھی شامل کیا تھا۔ اس خوبصورت البم کی موسیقی افضل عاجز اور صابرعلی نے ترتیب دی۔
اس البم میں آٹھ گیت تھے۔ جس میں چار گیت افضل عاجز صاحب نے لکھے، دو گیت ایس ایم صادق نے لکھے، ایک گیت باباۓ تھل فاروق روکھڑی اور البم کا سب سے خوبصورت گیت مصور غم ملک سونا خان بےوس نے لکھا۔
ان آٹھ گیتوں میں ہر گیت کی شاعری منفرد رہی۔
چاننڑیاں راتاں وے ماہیہ گلیاں عیسی خیل دیاں“ بیحد مقبول ہوا۔
البم کا ٹائٹل “ قمیضاں ویل دیاں” دیا گیا۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ جیسے لالہ نے ہمیشہ اچھی شاعری کا انتخاب کیا اور اپنے سننے والوں پہ اس کا سحر طاری کیے رکھا، البم کا ٹائٹل گیت ”آ میڈے دل دی لٹی دنیا کوں جلدا ڈیکھ ونج” ہونا چاہیے تھا۔ لیکن یہ کیسٹ کمپنی کی اپنی چوائس تھی۔ لیکن میری چوائس ہمیشہ سے الگ رہی۔ سو میں نے اس خوبصورت کیسٹ کور کو تھوڑا تبدیل کرکے بنایا ہے اور اس میں گیتوں کے ساتھ ان کے شعراء کرام کا نام بھی لکھا۔
ہمارے وہ دوست جنہوں نے کیسٹ کا دور نہیں دیکھا یا کیسٹ دور کے آخر میں لالہ کو سننا شروع کیا، ان کی معلومات میں اضافے کیلیے میری کاوش ہمیشہ رہی ہے کہ گیت کے شاعر اور موسیقار کا بھی انہیں علم ہونا چاہیے، شاعر ایک اچھی شاعری کرتا ہے تو موسیقار اسے موسیقی کی زبان میں ڈھالتا ہے اور پھر گلوکار اسے گاتا ہے۔ شاعر گلوکار اور موسیقار کے ساتھ ساتھ میٶزیشنز اور ریکارڈسٹ کی بھی محنت شامل ہوتی ہے، فردِ واحد کچھ نہیں کرسکتا۔
اس البم کی گائیکی،شاعری، موسیقی، ریکارڈنگ سبھی شاندار ہے۔ یہ کیسٹ 25 روپے میں متعارف ہوئی، جبکہ اس سے قبل لالہ کی نئی آنیوالی کیسٹ کا ریٹ 20 روپے تھا، لیکن سونک نے نئی کیسٹ کا ریٹ 22 روپے رکھا ہوا تھا۔ امید ہے دوستوں کو میرا یہ بنایا ہوا کیسٹ کور پسند آۓ گا۔
اورجنل کیسٹ کور پر شاعروں کے نام نہیں لکھے ہوۓ، اور نہ ہی ٹائٹل کو خوشنما کیا گیا۔ جتنا اچھا یہ البم ہے اسی طرح کا کیسٹ کور بنایا جانا چاہیے تھا۔

!! ڈو قدم تکلیف کرچاء وت ملنڑ قسمت دے ہن
!! سامنڑے کھڑکے بےوس دا دم نکلدا  ڈیکھ  ونج
1. چانٹریاں راتاں وے ماہیہ - افضل عاجز
2. چھڈ دے ہار سنگھار نے اڑیئے - ایس ایم صادق
3. توں جے پایا سی فقیراں نال - افضل عاجز
4. ساڈے پیار دی راہ وچ - ایس ایم صادق
1. آ یڈے دل دی لٹی دنیا - ملک سونا خان بے وس
2. ایہہ ارمان نہ دل میڈے دا - فاروق روکھڑی
3. لک پتلا تے لمبے لمبے وال - افضل عاجز
4. نیناں دے بوہے کھلے رہ گے - افضل عاجز